0
Saturday 21 Sep 2024 08:29

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے سڑک بلاک کر کے ٹائر نذر آتش کیے جبکہ پولیس کی گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا۔ پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر کے قیدی وین میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف ہونیوالے پولیس کریک ڈاؤن کے بعد مشتل افراد نے منی مارکیٹ سڑک کو بند کر کے ٹائر نذرآتش کیے، جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مشتعل افراد نے پولیس موبائل پر بھی پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں شیشے ٹوٹ گئے۔
 
ادھر پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گلبرگ اوریگا سنٹر کے قریب ایک پولیس معمول کی چیکنگ کیلئے موجود تھی کہ اس دوران چند مشتعل افراد نے کار سرکار میں مداخلت کی اور مزاحمت بھی کی۔ ترجمان کے مطابق سینٹر کے قریب موجود افراد نے پولیس پارٹی پر پتھراو کیا، جس کے باعث گاڑی کو نقصان پہنچا۔ واقعے میں ملوث چند افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 1161371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش