0
Saturday 21 Sep 2024 01:49

علی امین گنڈا پور کے پی کا ضلع مہمند میں پولیو کیس کی انکوائری کا حکم

علی امین گنڈا پور کے پی کا ضلع مہمند میں پولیو کیس کی انکوائری کا حکم
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سال 2024ء کے دوران خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی 9 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔  پولیو سے متاثرہ بچی کا علاج اور کفالت کی ذمہ داری بھی صوبائی حکومت نے لے لی۔ علی امین گنڈا پور نے سیکرٹری صحت کو متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور پولیو کوآرڈینیٹر کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہدایات جاری کیں کہ ضلع مہمند میں ناقص پولیو مہم کے دیگر تمام ذمہ داروں کا بھی تعین کیا جائے اور متعلقہ سرکاری حکام کے ساتھ ساتھ شراکت دار اداروں کے متعلقہ عملے کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے دیگر تمام اضلاع میں بھی پولیو مہم کی کوالٹی کو ہر لحاظ سے یقینی بنانے اور اس کے معیار پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیر اعلیٰ نے متنبہ کیا کہ متعلقہ حکام اپنی اصلاح کریں یا سزا کے لیے تیار ہو جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1161333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش