اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے 38 ارکان قومی اسمبلی کا فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔ بیرسٹر گوہر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے 14 ستمبر کو واضح کردیا تھا کہ سارا ابہام ختم ہوگیا، الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے، عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اپنے موقف میں کہا الیکشن کمیشن ہمارے ایم ایز کا آج ہی نوٹیفکیشن جاری کرے۔ الیکشن کمیشن کے پاس 38 ایم این ایز کا نوٹیفکیشن روکنے کا کوئی آئینی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل 39 ایم این ایز کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے، 25 اپریل کے وقت صورتحال مختلف تھی، اب عدالت کا نیا حکم آچکا ہے۔