0
Monday 16 Sep 2024 07:13

مودی حکومت جموں و کشمیر کی مسلم شناخت پر ایک منصوبہ بند طریقے سے حملہ آور ہے، حریت کانفرنس

مودی حکومت جموں و کشمیر کی مسلم شناخت پر ایک منصوبہ بند طریقے سے حملہ آور ہے، حریت کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندوتوا بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم شناخت پر ایک منصوبہ بند طریقے سے حملہ آور ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت مسلمانوں کو بے اختیار کرنے، ان کی مذہبی اور ثقافتی شناخت کو مٹانے اور مقبوضہ علاقے میں ہندوتوا نظریہ مسلط کرنے کے لیے ایک منصوبہ بند طریقے سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات اور پالیسیوں کا حوالہ دیا جو جموں و کشمیر کی اسلامی تہذیب کو مٹانے کے لیے تشکیل دی گئی ہیں جن میں ثقافتی پروگراموں اور پالیسیوں کے ذریعے ہندوتوا کا فروغ، مذہبی مقامات پر قبضہ اور روزمرہ کی زندگی میں ہندو علامتوں اور روایات کا زبردستی استعمال شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدگاہوں، مساجد اور دیگر دینی مقاما ت کا کنٹرول خطے کی مسلم شناخت کو مجروح کرنے کی ایک پریشان کن حکمت عملی کو ظاہر کرتا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بی جے پی انتظامیہ مسلمان طلباء کو ہندو بھجن گانے اور ہندو روایات کو فروغ دینے پر مجبور کر رہی ہے، یہ سب علاقے کی آبادی اور ثقافتی منظر نامے کو تبدیل کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1160256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش