0
Monday 16 Sep 2024 22:42

آئینی ترامیم کو آئینی طریقے سے لاگو کیا جائے، جلد بازی کے فیصلے ملک کیلئے نقصاندہ ہونگے، ڈاکٹر روبینہ اختر

آئینی ترامیم کو آئینی طریقے سے لاگو کیا جائے، جلد بازی کے فیصلے ملک کیلئے نقصاندہ ہونگے، ڈاکٹر روبینہ اختر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کو حکومت جلد بازی میں نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے، اس اہم ترمیم میں تمام جماعتوں کی مشاورت بے حد ضروری ہے، جیسا کہ اٹھارویں ترمیم کے سلسلے میں کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے تھوپے نہیں جاتے بلکہ ان تمام ارکان کے ساتھ مل کر کیے جاتے ہیں، جو عوام کے ووٹوں سے اسمبلی میں آئے ہیں اور ان کی نمائندگی کرتے ہیں۔

پارلیمنٹ نے آئینی ترمیم پر جو کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل بنائی ہے تو اس کمیٹی کی اب سفارشات کی روشنی میں جو ہے، وہ آئینی ترمیم کو منظور ہونا چاہیئے، تاکہ عوام پر عوام کا اعتماد بحال ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 148 القریش فیز ٹو میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
خبر کا کوڈ : 1160416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش