0
Friday 20 Sep 2024 22:30

اسلام آباد، کرم یکجہتی کمیٹی کے 22 روزہ دھرنے پر خصوصی رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

جنگ و جدل، دہشتگردی اور قتل و غارت گری کے شکار پاراچنار کے باسیوں نے ’’اپنی سرزمین پر امن کی فریاد‘‘ لئے شہر اقتدار اسلام آباد میں بائیس روز تک علامتی احتجاجی دھرنا دیا۔ کرم یکجہتی کمیٹی کے پلیٹ فارم سے پریس کلب کے سامنے دیئے گئے اس دھرنے کے شرکاء کا صرف ایک ہی مطالبہ تھا کہ وہ ’’اپنی سرزمین پر امن چاہتے ہیں۔‘‘ بائیس روز تک پاراچنار کے نوجوان، بچے، بزرگ، علماء اور سیاسی و سماجی رہنماء مسلسل ارباب اختیار سے اپنے حقوق کی التجا کرتے رہے۔ اس موقع پر ’’بدامنی‘‘ کے عنوان سے رونماء ہونے والے دردناک واقعات کی آرٹس اور تصویروں کی مدد سے منظر کشی بھی کی گئی۔ دھرنے کے شرکاء سے ضلع کرم کے شیعہ عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی قوم کے افراد کو قتل کرنے کے حق میں نہیں، آج ہم شیعہ اور سنی کی بجائے ایک مسلمان اور ایک کرم کے باشندے ہونے کے ناطے سے ملکر مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، کسی صورت آپس میں لڑنے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مسائل مزید بگڑتے ہیں۔ جہاں، جہاں اہلسنت کا حق ہو، ہم دینے کو تیار ہیں اور جہاں ہمارا حق ہو، اہلسنت مشران بڑا دل کرکے اہل تشیع کو واپس کر دیں، تاکہ یہ قتل عام بند ہو۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1158734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش