اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کے اجلاس میں 9 مئی کے مفرور 3700 ملزمان کو لاہور کے جلسے کے موقع پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے اجلاس میں 9 مئی کے مفرور 3700 ملزمان کو لاہور کے جلسے کے موقع پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع پنجاب حکومت نے بتایا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گرفتاریاں کی جائیں گی۔ پنجاب پولیس نے گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کاہنہ میں پی ٹی آئی کے جلسے کے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں، جن کے تحت جلسے کا وقت دوپہر 3.00 بجے سے شام 6.00 تک ہوگا۔ منتظمین اسٹیج اور انکلوژرز کی سیکورٹی کے ذمہ دار ہونگے۔ منتظمین بھگدڑ کی روک تھام اور مناسب پارکنگ کا انتظام یقینی بنائیں گے۔ جلسے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں کی گئی تقریروں پر معافی مانگیں گے۔ باہر سے آنے والے قافلے روزمرہ معمولات میں خلل نہیں ڈالیں گے۔ جلسے میں ریاست مخالف یا اداروں کے خلاف نعرے بازی یا بیان بازی نہیں کی جائے گی۔