اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ اور ترجمان بلاول بھٹو مرتضیٰ وہاب نے معاملات کو باہمی مشاورت سے آگے بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ اور ترجمان بلاول بھٹو مرتضیٰ وہاب کے درمیان رابطہ ہوگیا، دونوں رہنماؤں نے معاملات باہمی مشاورت سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ رہنما جے یو آئی ف نے ترجمان بلاول بھٹو مرتضیٰ وہاب کو فون کال کی اور کہا مصروفیات کے باعث کال بیک نہ کرسکا، مل کر آگے چلیں گے۔