اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جامعہ کراچی یونٹ کی جانب سے ولادت باسعادت بی بی فاطمہ زہرا (س) کی مناسبت سے جشن کا اہتمام کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔ پروگرام میں طلباء کے ساتھ ساتھ سینئر برداران کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا علی محمد نے شرکاء سے خطاب کیا۔ دوسری جانب جشن ولادت کی مناسبت سے جامعہ کراچی کے مین گیٹس اور مختلف شعبہ جات میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔