0
Thursday 2 Dec 2021 17:23

آئی ایس او کراچی کا جہدِ مسلسل و عزم نو سالانہ ڈویژنل کنونشن

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے 42 ویں جہدِ مسلسل و عزم نو سالانہ ڈویژنل کنونشن کا انعقاد امام بارگاہ سید الشہداء انچولی میں کیا گیا۔ کنونشن کی پہلی نشست میں صالحین زمانہ کانفرنس منعقدہ کی گئی جس سے مولانا سید حیدر نقوی نے خطا کیا۔ بعدازاں تنظیمی راکین کے لئے پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق ڈویژنل صدور ریاض الحسن، علی نیئر، ڈاکٹر فاخر رضا، نثار عابدی اور ڈاکٹر آل علی نے شرکت کی۔ کنونشن کے دوسرے روز کی آخری نشست میں بزرگ عالم دین علامہ غلام عباس رئیسی نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ محمد صادق جعفری، مرکزی نائب صدر آئی ایس او پاکستان حسن عارف، مولانا صادق رضا تقوی، جعفریہ الائنس کے رہنماء سید شبر رضا، سابق ڈویژنل صدر میثم عابدی، منہال رضوی، ایڈووکیٹ یاسین، محمد اکبر عابدی، ڈاکٹر دانش نقوی سمیت علماء کرام، ارکان ذیلی نظارت، ارکانِ ڈویژنل کابینہ، ارکانِ مجلس عمومی سمیت طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دو روز تک جاری رہنے والے کنونشن کے آخری روز مختلف تنظیمی امور کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب بھی کیا گیا۔ نئے ڈویژنل صدر برائے سال 2021-22 کا اعلان مولانا صادق رضا تقوی نے کیا اور نومنتخب صدر سید محمد دیباج عابدی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
خبر کا کوڈ : 966591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش