0
Thursday 9 Jan 2025 21:30

کراچی، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پریس کانفرنس

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے  کراچی کے پاک محرم ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مختار امامی، علامہ مبشر حسن، مولانا اسحاق قرائتی، علامہ ملک غلام عباس، ناصر الحسینی سمیت دیگر موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاراچنار کے حالات دانستہ طور پر کشیدہ کئے جارہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ کرم ایجنسی ملک کا حصہ نہیں فلسطین غزہ بن گیا ہے۔ چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ معاہدے ہونے کے باوجود ضلع کرم بگن میں سرکاری اہلکاروں پر دہشتگردانہ حملے ڈی سی کرم اور ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیئے کہ انہوں نے مظلوموں کا خون بہایا ہے، پیپلز پارٹی کو اس فسطائیت اور غیر قانونی فیصلوں کی سیاسی قیمت چکانی پڑے گی، پیپلز پارٹی نے دھرنے کے پرامن شہریوں پر تشدد کرکے اپنی آمرانہ سوچ کی عکاسی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1183346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش