0
Saturday 18 Jan 2025 23:39

حساس اسرائیلی اہداف پر یمن کیجانب سے دوبارہ میزائل حملہ

حساس اسرائیلی اہداف پر یمن کیجانب سے دوبارہ میزائل حملہ
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے ام الرشاش (ایلات) میں واقع غاصب اسرائیلی رژیم کے حساس ٹھکانوں پر دوبارہ میزائل حملوں اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں جنرل یحیی السریع کا کہنا تھا کہ یہ مزاحمتی کارروائیاں ذوالفقار نامی بیلسٹک میزائلوں اور ایک کروز میزائل کے ساتھ انجام دی گئی ہیں۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک گھنٹہ قبل بھی اعلان کیا تھا کہ ملکی افواج نے مقبوضہ یافا (تل ابیب) کے علاقے میں واقع غاصب اسرائیلی رژیم کی وزارت جنگ کو نشانہ بنایا ہے جبکہ اس آپریشن ذوالفقار نامی بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا جس نے اپنے اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا جبکہ دشمن اسے ٹریک کرنے میں یکسر ناکام رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1185094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش