0
Sunday 19 Jan 2025 00:16

پی ٹی آئی ایک ہی وقت میں کئی جگہ مذاکرات نہیں چلاسکتی، بیرسٹر عقیل

پی ٹی آئی ایک ہی وقت میں کئی جگہ مذاکرات نہیں چلاسکتی، بیرسٹر عقیل
اسلام ٹائمز۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک ہی وقت میں کئی جگہ مذاکرات نہیں چلا سکتی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی جماعتوں نے ہی نکالنا ہے، مذاکرات کے معاملات پر غور و فکر کر رہے ہیں، سپریم کورٹ میں بھی کیسز نمبروائز ہی چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کی اپیل سے متعلق درست بات کی، قانون اور آئین سب کے لیے برابر ہے، کوئی شک نہیں 190ملین پاؤنڈ اوپن اینڈشٹ کیس ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم میں بھی طے ہوا تھا اپیلیں نمبر کے مطابق لگیں گی۔ پی ٹی آئی ایک ہی وقت میں کئی جگہ مذاکرات نہیں چلا سکتی، ان کے رابطوں سے متعلق ہمیں کوئی پریشانی نہیں۔ پی ٹی آئی کا پہلا مطالبہ جوڈیشل کمیشن بنانے کا ہے، پی ٹی آئی کے مطالبات دیکھنے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1185150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش