0
Saturday 18 Jan 2025 23:15

کراچی، گھر میں سیلنڈر دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی

کراچی، گھر میں سیلنڈر دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لیاری کے علاقے میراناکہ مرغی والی گلی میں گھر میں سیلنڈر دھماکے سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایدھی حکام نے بتایا کہ لیاری کے گھر میں ہونے والا دھماکا سیلنڈرکا بتایا جا رہا ہے اور دھماکے کے فوری بعد گھر میں آگ لگ گئی۔ دھماکے سے دو خاتون اور 5 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے، جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ زخمیوں 25 سالہ کنول، 25 سالہ سراج، 14 سالہ عادل، 60 سالہ منیر، ایک سالہ وارث، ایک سالہ اریبہ، 4 سالہ ایزل،34 سالہ حنا اور 16 سالہ عبدالرزاق شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1185133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش