0
Saturday 18 Jan 2025 23:57

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیل تیار

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیل تیار
اسلام ٹائمز۔ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیل تیار ہو گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 وکلا اپیل دائر کریں گے، وکلا میں بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ وکلاء نے وکالت نامے ملزمان سے دستخط کرانے کیلئے اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کر دیئے، جیل حکام ممکنہ طور پر وکالت نامے پیر کو وکلا کو واپس کریں گے۔ منگل 21 جنوری کو اپیل دائر ہونے کا امکان ہے۔ وکیل خالد یوسف چودھری نےبتایا کہ وکالت نامے جیل حکام نے لے لئے اندر نہیں جانے دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1185142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش