پاراچنار کی صورتحال پر جرگہ رکن شبیر حسین ساجدی کیساتھ خصوصی انٹرویو
متعلقہ فائیلیںشبیر حسین ساجدی کا بنیادی تعلق ضلع کرم کے علاقہ پاراچنار سے ہے، وہ زمانہ طالب علمی سے ہی ملی امور میں پیش پیش رہے ہیں، نوجوانی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے منسلک رہے، اس کے بعد مجلس وحدت مسلمین سے وابستہ ہوئے، اسی پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں سیاسی میدان میں بھی وارد ہوئے۔ اس وقت ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری ہیں۔ اس کے علاوہ خاص طور پر کرم کے قومی و ملی معاملات میں شامل رہتے ہیں۔ مسئلہ پاراچنار پر طے پانے والے امن معاہدے میں شامل رہے اور گرینڈ جرگہ کے رکن بھی تھے۔ اسلام ٹائمز نے مسئلہ کرم پر شبیر حسین ساجدی کیساتھ خصوصی ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو ناظرین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial