پاراچنار کیلئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے بھی بات کروں گا، گورنر سندھ
18 Dec 2024 21:50
گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ میری علامہ شہنشاہ نقوی سے فون پر بات ہوئی ہے ان کے گھر جاؤں گا، رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین سے بات ہوئی ہے، پاراچنار کے دونوں گروپس سے بات ہوئی ہے، اہل تشیع اور اہل سنت کے لوگوں سے بھی بات ہوئی ہے، ان سب کو لے کر بیٹھوں گا۔
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاراچنار کا ایشو اس وقت میرے لئے اور ہر پاکستانی کیلئے اہم ہے۔ گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ میری علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے فون پر بات ہوئی ہے ان کے گھر جاؤں گا، رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین سے بات ہوئی ہے، پاراچنار کے دونوں گروپس سے بات ہوئی ہے، اہل تشیع اور اہل سنت کے لوگوں سے بھی بات ہوئی ہے، ان سب کو لے کر بیٹھوں گا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے بھی بات کروں گا، ہم سب کو مل کر اس ایشو کو اپنا ایشو سمجھنا ہے، ہمیں پاراچنار میں موجودہ صورتحال کو ختم کرنا ہے، اس ایشو کو جلد از جلد حل کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1179106