0
Sunday 19 Jan 2025 01:29

اگر اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو ہم بھی اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دینگے، انصاراللہ یمن

اگر اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو ہم بھی اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دینگے، انصاراللہ یمن
اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے رکن سیاسی بیورو محمد البخیتی نے اعلان کیا ہے کہ قابض صیونیوں کے خلاف جاری ہماری مزاحمتی کارروائیوں کا تعلق غزہ کے خلاف جارحیت کو روکنے اور اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد سے ہے کہ جس پر اتفاق کیا گیا ہے۔ محمد البخیتی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر غاصب صیہونی رژیم نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو یمن بھی مزاحمتی محاذ کے ہمراہ اپنے آپریشن دوبارہ سے شروع کر دے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے آخری اوقات کو مزید جرائم کے ارتکاب کے لئے استعمال کر رہی ہے! انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم اپنی عادت کے مطابق معاہدوں کے نفاذ میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے اور ہم اس رژیم کو معاہدے کی شقوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت ہرگز نہ دیں گے!

محمد البخیتی نے تاکید کی کہ یمن کا حمایتی محاذ کار آمد و موثر ہے جس کے نتیجے میں غاصب صیہونی رژیم اور اس کے مذموم اتحادیوں کو فوجی و اقتصادی نقصانات اٹھانا پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا مطلب "جنگ کا خاتمہ" ہے، نہ کہ تصادم جبکہ اس معاہدے پر ہمارا عملدرآمد، قابض صیہونیوں کی جانب سے اس معاہدے کی پابندی کے ساتھ مشروط ہے۔ انصار اللہ یمن کے مرکزی رہنما نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے غاصب صیہونی رژیم اور اس کے مذموم حامی امریکہ کے جھوٹے دبدبے کو پاش پاش کر کے رکھ دیا ہے اور ہم مستقبل میں بھی کسی بھی قسم کی جنگ کو تیار ہیں! اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ ہم قبضے میں لئے گئے امریکی بحری جہاز کو جلد ہی چھوڑ دیں گے کیونکہ یہ کام واشنگٹن پر دباؤ ڈالنے کے لئے انجام دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1185159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش