0
Sunday 19 Jan 2025 00:06

آئینی بینچ آئندہ ہفتے 20کیسز کی ان چیمبر سماعت کریں گے

آئینی بینچ آئندہ ہفتے 20کیسز کی ان چیمبر سماعت کریں گے
اسلام ٹائمز۔ آئینی بینچ ممبر جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں آئندہ ہفتہ 20 کیسز کی ان چیمبر سماعت کریں گے۔ کاز لسٹ کے مطابق 22 افراد کی ہلاکت پر ناقص منصوبہ بندی پر انتظامیہ کے خلاف کیس، فوجی عدالتوں کے موجودہ اختیارات کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست جبکہ پی سی او کے تحت حلف لینے والے ججز کے خلاف کارروائی کے لیے کیس کی سماعت 20 جنوری کو ہوگی۔

اسی طرح ویزا اور امیگریشن کنسلٹنسی کے قوانین کے قیام پر کیس بھی 20 جنوری کو شیڈول ہے، ایک ہی وقت میں کئی نشستوں پر امیدواروں کی نامزدگی پر پابندی کے حوالے سے درخواست پر سماعت 21 جنوری کو ہوگی۔
راجہ ریاض احمد کی بطور اپوزیشن لیڈر اور محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلی تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست، آئین پاکستان کے آرٹیکل 63 اے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت 22 جنوری کو ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف ترمیمی آفیشل سیکرٹس ایکٹ 2023ء اور پاکستان آرمی ایکٹ 2023ء کالعدم قرار دینے کی درخوست کی سماعت 23 جنوری کو ہوگی۔ علاوہ ازیں سرکاری بلز اور بجلی کے زائد اخراجات پر جماعت اسلامی  کی درخواست پر 23 جنوری کو سماعت ہوگی، جسٹس جمال مندو خیل درخواستوں پر ان چیمبر سماعت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1185145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش