0
Sunday 19 Jan 2025 02:49
نیب نے آج تک کسی کرپٹ آدمی کو نہیں پکڑا

سیاسی جماعتوں میں ثالثی کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، شاہد خاقان

ملک میں سرمایہ کاری نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے
سیاسی جماعتوں میں ثالثی کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، شاہد خاقان
اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مجھے سیاسی جماعتوں میں کوئی ثالثی کا کہے گا تو کردار ادا کروں گا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کل محمود اچکزئی دعوت دینے آئے تھے، انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی، میں نے کہا اپنی جماعت سے مشاورت کرنے کے بعد آپ کو آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا نظام آئین کے مطابق ہونا چاہیے، سیاسی جماعتیں مسائل کےحل کیلئے پارلیمان میں بات کریں، ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی کی آرمی چیف سے ملاقات کا مجھے کوئی علم نہیں، میرے مطابق میٹنگ خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر تھی۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو تحریک انصاف کے یوم سیاہ میں شرکت کی دعوت نہیں ملی، احتجاج آئین کے دائرے میں رہ کر کرنا چاہیے، ملک کے لیے بیٹھنا پڑے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر مجھے کوئی ثالثی کا کہے گا تو کردار اداکروں گا۔ مہنگائی کی شرح کم نہیں ہوئی، ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی، ملک میں سرمایہ کاری نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے۔ نیب نے آج تک کسی کرپٹ آدمی کو نہیں پکڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں اپوزیشن کہتی تھی نیب کو ختم کرو، یہاں چور دوسروں کو پکڑنے کے چکر میں ہوتا ہے۔جمہوریت میں ایک حکومت اور دوسری اپوزیشن ہوتی ہے، اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، پی ٹی آئی کی ناکامی ہے اپوزیشن نہیں کرتی۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کبھی سڑکوں پر کبھی عدالتوں میں گھوم رہی ہوتی ہے، پی ٹی آئی پارلیمان میں کیوں بات چیت نہیں کرتی۔؟
خبر کا کوڈ : 1185169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش