0
Sunday 19 Jan 2025 08:06

حریت کانفرنس کا بھارتی قبضے کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ

حریت کانفرنس کا بھارتی قبضے کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے جموں و کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت جموں کشمیر پر گزشتہ 77برس سے کشمیریوں کی مرضی کے منافی محض فوجی طاقت کے بل پر قابض ہے اور علاقے میں اس کی حیثیت ایک جارح کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے لازوال قربانیاں دے ہیں اور بھارتی مظالم ان کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بیش بہا قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو طاقت کے بل پر دبانے کی پالسی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ترک کر کے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ماحول کو سازگار بنائے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار ترقی اور امن و سلامتی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ علاقے میں پابندیوں، محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں میں تیزی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی فورسز نے نام نہاد سکیورٹی اقدامات کی آڑ میں کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطے میں اپنے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کا کوئی حق نہیں رکھتا۔ ترجمان نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔
خبر کا کوڈ : 1185195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش