0
Thursday 29 Aug 2024 17:55

قیدی حریت لیڈر کے بھائی منیر احمد خان کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمنیر احمد خان کا تعلق وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے ہے۔ آپ بھارتی جیل میں قید حریت لیڈر نعیم احمد خان کے بھائی ہیں۔ منیر احمد خان نے گزشتہ برس مین اسٹریم سیاسی جماعت بنام ’جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ‘ کی بنیاد رکھی۔ منیر احمد خان نے گزشتہ ایام میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا لیکن نیتجے میں آپ جیت سے ہمکنار نہیں ہو پائے تھے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے منیر احمد خان سے ایک نسشت کے دوران کشمیر کی سیاسی صورتحال، دفعہ   کی 370 منسوخی اور کشمیر میں آئندہ دنوں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لیکر خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے کشمیر کی صورتحال پہلے سے زیادہ ابتر ہوئی ہے اور بھارتی حکومت کے تمام دعوے و وعدے جھوٹ اور فریب ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ایک مثالی لیڈرشپ سے ہمیشہ محروم رہی ہے۔ منیر خان نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ کشمیر کے حوالے سے ہٹ دھرمی دکھائی ہے لیکن کشمیری قیادت بھی برابر کی مجرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کی قید سے رہائی ہمارا اولین مطالبہ ہے۔ منیر احمد خان نے اس دوران جیل میں بند اپنے بھائی کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/islamtimesurofficial
خبر کا کوڈ : 1156796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش