0
Saturday 17 Aug 2024 13:58

وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کو لیکر کشمیری رہنما شیبان عشائی کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیں
شیبان عشائی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر سے ہے۔ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منفرد و بے باک سیاسی موقف و نظریہ رکھتے ہیں۔ شیبان عشائی جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ  ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں ایک نشست کے دوران شیبان عشائی سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کشمیر کی موجودہ صورتحال، وقف ترمیمی بل، کشمیری قیدیوں ساتھ ہی ساتھ کشمیر میں بی جے پی کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ جس دوران انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی اور کالے قوانین کی منسوخی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ شیبان عشائی نے کہا کہ کشمیری عوام کو کلچرل پروگرامز کے نام پر  بے حیائی پر مجبوری کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبر آف پارلیمنٹ انجینئر رشید اور دیگر سیاسی قیدیوں کے ساتھ ساتھ تمام کشمیری قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی اور مسئلہ کشمیر پر مذاکرات اہم ترین ضرورت ہے۔ شیبان عشائی نے کہا کہ بی جے پی کے خلاف تمام کشمیریوں کو متحد ہوکر لڑنا چاہیئے، ایسے عناصر کا خاتمہ لازمی ہے۔ تفصیلی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1154444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش