QR CodeQR Code

وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کو لیکر کشمیری رہنما شیبان عشائی کا خصوصی انٹرویو

17 Aug 2024 13:58

اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو کلچرل پروگرامز کے نام پر بے حیائی پر مجبوری کیا جارہا ہے۔ شیبان عشائی نے کہا کہ ممبر آف پارلیمنٹ انجینئر رشید اور دیگر سیاسی قیدیوں کے ساتھ ساتھ تمام کشمیری قیدیوں کو رہا کیا جائے، دفعہ 370 کی بحالی اور مسئلہ کشمیر پر مذاکرات اہم ترین ضرورت ہے۔


شیبان عشائی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر سے ہے۔ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منفرد و بے باک سیاسی موقف و نظریہ رکھتے ہیں۔ شیبان عشائی جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ  ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں ایک نشست کے دوران شیبان عشائی سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کشمیر کی موجودہ صورتحال، وقف ترمیمی بل، کشمیری قیدیوں ساتھ ہی ساتھ کشمیر میں بی جے پی کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ جس دوران انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی اور کالے قوانین کی منسوخی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ شیبان عشائی نے کہا کہ کشمیری عوام کو کلچرل پروگرامز کے نام پر  بے حیائی پر مجبوری کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبر آف پارلیمنٹ انجینئر رشید اور دیگر سیاسی قیدیوں کے ساتھ ساتھ تمام کشمیری قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی اور مسئلہ کشمیر پر مذاکرات اہم ترین ضرورت ہے۔ شیبان عشائی نے کہا کہ بی جے پی کے خلاف تمام کشمیریوں کو متحد ہوکر لڑنا چاہیئے، ایسے عناصر کا خاتمہ لازمی ہے۔ تفصیلی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1154444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1154444/وادی-کشمیر-کی-موجودہ-صورتحال-کو-لیکر-کشمیری-رہنما-شیبان-عشائی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com