0
Thursday 18 Jul 2024 16:09

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کراچی میں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں شرکت

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کےہمراہ سعید غنی، ضیا لنجار، وقار مہدی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نمائش چورنگی کے مقام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس، رینجرز سمیت تمام سکیورٹی ادارے چوکس ہیں، ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کل سکھر، روہڑی اور جیکب آباد کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کراچی اور حیدرآباد کے مرکزی ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لے رہا ہوں، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر جاری ہے، جلوسوں کے اختتام تک سکیورٹی کا جائزہ لیتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق لوکل گورنمنٹ اور کے ایم سی بھی انتظامات کے لئے متحرک کیا ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1148370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش