0
Thursday 18 Jul 2024 15:30

مرکزی جلوس کراچی، فلسطین کے حق میں امریکا و اسرائیل مخالف احتجاج، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مرکزی جلوس 9 محرم الحرام کے دوران میں عزاداران سیدالشہداءؑ کیلئے باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام ایم اے جناح روڈ پر مسجد و امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے کیا گیا، جس میں عزاداران امام مظلومؑ نے مولانا صادق جعفری کی اقتداد میں باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔ نماز ظہرین کے دوران عزاداران امام مظلومؑ نے فلسطین کے حق میں امریکا و اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بھی لگائے۔ نمازیوں نے فلسطینی پرچم، حماس و جہاد اسلامی کے قائدین، شہید قدس جنرل قاسم سلیمانیؒ کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ اس موقع پر نمازی عزاداران امام مظلومؑ سے رہنما آئی ایس او نے خطاب بھی کیا۔ بعد از نماز شرکاء جلوس نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں امریکا و اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکا و اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1148079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش