2
1
Monday 15 Jul 2024 13:17

مفتی فضل ہمدرد کے گھر پر پولیس کی سرپرستی میں تکفیری دہشتگردوں کا حملہ

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

داعی اتحاد بین المسلمین معروف اہلسنت اسکالر مفتی فضل ہمدرد کے گھر پر تکفیری دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ بعد ازاں ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن بن قاسم ملیر کی جانب سے حملہ آوروں کو تحفظ فراہم کیے جانے اور مفتی فضل ہمدرد کو بلا جواز گرفتار کرکے دورانِ حراست بیہیمانہ اور غیر انسانی تشدد کیے جانے پر شیعہ سنی عوام نے مذکورہ تھانے پر پُرامن احتجاج کیا۔ اس موقع پر نشے میں دھت پولیس اہلکاروں کی جانب سے پرامن نہتے مظاہرین پر تھانے کے اندر سے وحشیانہ فائرنگ اور شلینگ کی گئی، جس سے مظاہرین کی حالت غیر ہوگئی۔ مظاہرین کی جانب سے لبیک یاحسینؑ کے فلک شگاف نعرے بلند کیے جاتے رہے، جس کے بعد مظاہرین کے پرزور احتجاج کے بعد پولیس نے مفتی فضل ہمدرد کو فوری رہا کر دیا۔

احتجاج میں ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے صدر احسن عباس، شعیب رضا، عارف رضا، علی احمر، قیصر جعفری، صابر عمران جبکہ آئی ایس او کے غیور عباس، احسن مہدی و دیگر اسکے علاوہ مرکزی تنظیم عزاداری کے رہنماء حسن رضا بٹ جبکہ وکلاء میں سے ماہر قانون سید محمود اختر نقوی، ایڈوکیٹ سلمان محی الدین، ایڈوکیٹ محمد جواد و دیگر موجود تھے۔ بعد ازآں انہیں باحفاظت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ضلع ملیر سیکریٹیریٹ جعفرِ طیار سوسائٹی منتقل کیا گیا، جہاں پر علامہ صادق جعفری و رضی حیدر صاحب نے مفتی فضل ہمدردی صاحب سے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی۔ جس کے بعد علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی درخواست پر مفتی فضل ہمدرد کو باحفاظت علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی رہائش گاہ نیو رضویہ منتقل کر دیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1147792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Australia
تکفیری لعنت کے مستحق ہیں۔
Australia
مفتی فضل ہمدرد جیسے افراد پاکستان کو جوڑنے کی آواز ہیں۔ ان پر حملہ پاکستان دشمنوں کی کارروائی ہے۔
ہماری پیشکش