1
Tuesday 4 Jun 2024 23:10
تجزیہ

برسی امام خمینی رہ، اسپیشل

4 جون 2024
متعلقہ فائیلیںاسپیشل برسی امام خمینی رح
پروگرام  : تجزیہ 
موضوع:  بانی انقلابِ اسلامی  امام خمینی سے رہبر  معظم امام خامنہ ای تک
مہمان: حجتہ السلام والمسلمین  علامہ محمد امین شہیدی سربراہ اُمتِ واحدہ پاکستان
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
4 جون 2024

خلاصہ  گفتگوو اہم نکات:
امام خمینی کے برپا کردہ انقلاب کو پہچاننے کے لئے سب سے پہلے اس کے اہداف کو جاننا ضروری ہے
امام خمینی کا معروف ترین نعرہ لاشرقیہ ولا غربیہ جمہوریہ اسلامیہ ہے
استقلال، آزادای، جمہوری اسلامی امام خمینی کے دئیے ہوئے نعرے ہیں
مستضعفین جہان کی حمایت اور مستکبرین کے خلاف جنگ بھی امام خمینی کا نعرہ ہے
اہم ترین نعرہ معاشرے کو ظلم سے نجات دلا کر قرآن و مکتب اہل بیت ؑ سے جوڑنا تھا
دنیا پر حاکم کیپیٹل ازم کے مقابلے میں اسلام کی حاکمیت کا اعلان امام خمینی کا نعرہ تھا
ظالم شاہ کے جابرانہ دور میں بھی امام خمینی نے ملت اسلامیہ ایران کو استعمار کی سازشوں سے خبردار کیا
امام خمینی  کی قیادت و رہبری کا کرشمہ تھا انقلاب کی کامیابی کے بعد بہت سی مشکلات میں ملت ثابت قدم رہی
امام  خمینی کی رحلت کے بعد بھی انقلاب اسی خط امام پہ قائم ہے جو امام خمینی کا  راستہ تھا
مسلط کردہ جنگ ، عالمی پابندیاں اور اندرونی طور خلفشار کی ناکام کوششوں کے باوجود  ملت ایران کا امام خمینی    پہ بھروسہ قائم رہا
رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنی فکر،اپنی بصیرت اور استقامت کے ساتھ خود کو امام کا صحیح جانشین ثابت کیا
آیت اللہ  خامنہ ای کو جن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا وہ دُنیا کسی حکمران کو درپیش نہیں تھے
گزشتہ پینتیس برس میں آیت اللہ خامنہ ای نے ثابت کیا ہے کہ ایسی شخصیات دنیا میں کبھی کبھی ہی پیدا ہوتی ہیں
آیت اللہ خامنہ ای   نےبہت ہی پروقار انداز میں دانشمندی کے ساتھ عالمی استکبار کا مقابلہ کیا ہے
آیت اللہ خامنہ ای کی ولولہ انگیز قیادت کا نتیجہ ہے کہ عالمی سطح کی ڈپلومیسی میں ایران کے اثرو رسوخ میں اضافہ ہورہا ہے
غزہ میں عالمی استکبار اسرائیل کی شکل میں شکست کھارہا ہے
عالمی سطح پر امریکہ   جس لیڈر سے سب سے  زیادہ خوفزدہ  ہےوہ  رہبرِ معظم کی شخصیت ہے
امام خمینی کا برپا کردہ  اسلامی انقلاب انسانی بیداری کی صورت میں پوری دُنیا میں برآمد ہوچکا ہے
دُنیا بھر کے غیر مسلم  طبقات بھی اب تو امام خمینی کی استعمار دشمن  فکر کے قائل ہوچکے ہیں
مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں یورپ بھر مظاہرے  بھی امام خمینی کے انقلاب برآمد ہونے کی علامت ہیں
آیت اللہ خامنہ ای کے یورپ اور امریکہ کےنوجوانوں کے نام خط نے    ایک نئی فکر روشن کی ہے
 
خبر کا کوڈ : 1139701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش