0
Thursday 19 Sep 2024 18:03
اسرائیل نے تمام سرخ لکیریں پار کرلی ہیں

اسرائیلی حملے بڑی دہشتگردی اور نسل کشی کے مترادف ہیں، سید حسن نصراللہ

صیہونی حملے لبنان کی خود مختاری پر حملہ اور جنگ کے اعلان کے مترادف ہے
اسرائیلی حملے بڑی دہشتگردی اور نسل کشی کے مترادف ہیں، سید حسن نصراللہ
اسلام ٹائمز۔ حزب اللّٰہ کے سربراہ سید حسن نصراللّٰہ نے کہا کہ اسرائیل نے تمام سرخ لکیریں پار کرلی ہیں۔ دو روز کے دوران ہونے والے حادثات نے حالات کو نیا رخ دے دیا۔ مواصلاتی آلات کے دھماکوں کے بعد بیروت میں اپنے پہلے خطاب میں حزب اللّٰہ کے سربراہ نے کہا کہ گزشتہ دو روز میں مواصلاتی آلات کے دھماکوں سے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا، مواصلاتی آلات دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد انتہائی زیادہ ہے۔ اسرائیل نے ایک منٹ میں 4 ہزار سے زائد افراد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ حزب اللّٰہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل نے ہزاروں افراد کو قتل کرنے کے لیے مواصلاتی آلات استعمال کیا، اسرائیل نے مواصلاتی آلات دھماکوں کے ذریعے جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران واقعات سے حالات کا از سر نو جائزہ لینا چاہیئے، دشمن نے حزب اللّٰہ کو انتہائی بڑا نقصان پہنچایا، اسرائیل نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔

سید حسن نصراللّٰہ نے حملوں کے متاثرین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ لبنان کے عوام بالخصوص طبی عملے اور خون کے عطیات دینے والوں کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ، بازار اور اسپتال کچھ بھی اسرائیل کی دہشتگردی سے نہ بچ سکے۔ اسرائیلی حملے بڑی دہشتگردی اور نسل کشی کے مترادف ہیں۔ حزب اللّٰہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے لبنان کی خود مختاری پر حملہ اور جنگ کے اعلان کے مترادف ہے، مواصلاتی آلات دھماکوں سے نقصان پہنچا، لیکن یہ ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ واضح رہے کہ لبنان میں اتوار اور گذشتہ روز اسرائیل کی جانب سے مواصلاتی آلات میں دھماکوں سے 37 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ لبنانی وزیر صحت کے مطابق مواصلاتی آلات کے دھماکوں میں 3 ہزار 539 افراد زخمی بھی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 1161059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش