0
Sunday 26 Jan 2025 11:04

انصار اللہ کیخلاف امریکہ کی جارحانہ اور معاندانہ پالیسی پر حزب اللہ کا ردعمل

انصار اللہ کیخلاف امریکہ کی جارحانہ اور معاندانہ پالیسی پر حزب اللہ کا ردعمل
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے ایک بیان میں یمن کی انصاراللہ کے خلاف امریکہ کی جارحانہ کارروائی پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں یمن کی تحریک انصار اللہ کا نام دہشت گردی کی نام نہاد فہرست میں دوبارہ شامل کرنے کے امریکی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امریکہ کے اس ظالمانہ اقدام کو یمنی قوم پر براہ راست حملہ سمجھتے ہیں۔ یہ امریکی حکومتیں ہیں جنہیں دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر لینا چاہئے، کیونکہ وہ خطے کی قوموں کے خلاف یکے بعد دیگرے دہشت گردانہ کارروائیوں کا ارتکاب کرتی آ رہی ہیں۔ حزب اللہ نے مزید زور دیا کہ یمن کی انصار اللہ کے خلاف امریکہ کا ظالمانہ فیصلہ صیہونی حکومت کی حمایت کے طور پر کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ یمنی قوم کو فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے اور خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے تسلط کا مقابلہ کرنے سے نہیں روک سکتا۔ حزب اللہ نے مزید کہا ہمیں غزہ کی حمایت کے یمنی کردار اور باوقار موقف پر فخر ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یمن مزاحمت کا راستہ جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 1186650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش