0
Sunday 26 Jan 2025 10:52

سپاہ پاسداران کی مشقوں کے دوران مصنوعی ذہانت سے لیس میزائلوں کا استعمال

سپاہ پاسداران کی مشقوں کے دوران مصنوعی ذہانت سے لیس میزائلوں کا استعمال
اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی عظیم پیغمبر اعظم جنگی مشقوں کے دوران مصنوعی ذہانت سے لیس میزائلوں کا تجربہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت سے لیس قائم اور الماس میزائلوں کو جدید ترین مہاجر 6 اور ابابیل 5 ڈرونز سے فائر کیا گیا۔ آئی آر جی سی کی بحریہ کے کمانڈر ایئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے بتایا کہ فورس کے سسٹمز اور آلات کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، مشقوں کے دوران بحریہ نے سطح سے سطح تک مار کرنے والے مختلف بیلسٹک میزائل فائر کیے جن میں سے ایک سٹریٹجک شہید سلیمانی جنگی جہاز سے بھی میزائل فائر کیا گیا۔ مشقوں کے دوران کوثر 222 میزائل سے دشمن کے اڑتے ہدف کو تباہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1186647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش