0
Sunday 26 Jan 2025 10:35

معاہدے کے نفاذ میں کسی بھی تاخیر کی ذمہ داری قابض اسرائیل پر عائد ہوگی، حماس

معاہدے کے نفاذ میں کسی بھی تاخیر کی ذمہ داری قابض اسرائیل پر عائد ہوگی، حماس
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے قابض اسرائیل کو معاہدے پر عمل درآمد میں کسی رکاوٹ اور باقی مراحل پر اس کے اثرات کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ حماس نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ قابض فوج نے رشید سٹریٹ کو بند کرنے اور جنوب سے شمال کی طرف بے گھر ہونے والے شہریوں کی واپسی کو روک کر جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد میں تاخیر کی ہے۔ اس تاخیر اور اس کے اثرات کی تمام ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔ ہفتے کی شام قابض اسرائیلی قابض فوج نے ایک شہری کو اس وقت شہید کر دیا جب انہوں نے سینکڑوں شہریوں کو نشانہ بنایا جو غزہ اور شمالی غزہ کی پٹی میں اپنے رہائشی علاقوں میں واپسی کے لیے نصیرات کے مشرق میں انتظار کر رہے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ قسام بریگیڈز نے کل سہ پہر غزہ شہر میں 4 اسرائیلی خواتین قیدیوں کے حوالے کیے جانے کے بعد قابض فوج نے صلاح الدین روڈ پر شمالی غزہ واپسی کی اجازت کے انتظار میں کھڑے سینکڑوں شہریوں پر شدید فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں نصیرات کا رہائی 43 سالہ رائد نوفل شہید اور متعدد شہری زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 1186640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش