0
Sunday 26 Jan 2025 01:22

صیہونی فوج نے جنین میں اپنے تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی

صیہونی فوج نے جنین میں اپنے تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی قابض فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے تین فوجی جنین میں مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہو گئے ہیں۔ صیہونی فوج نے جنیں ہر مسلسل پانچویں روز بھی جارحیت جاری رکھی ہے۔ قابض فوج نے بتایا کہ جنین میں جھڑپوں کے دوران "آغوز" فوجی یونٹ (کمانڈو فارمیشن) کا ایک سپاہی شدید زخمی ہوا۔ "جوز" یونٹ کا ایک سپاہی معمولی زخمی ہوا، اور اسی یونٹ کا ایک دوسرا مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران معمولی زخمی ہوا۔ قبل ازیں القسام بریگیڈز نے اعلان کیا تھا کہ اس کے مجاہدین جنین کیمپ میں الدمج محلے کے اندر ایک سخت گھات لگا کر صہیونی فوج کو پھنسانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ قسام بریگیڈز نے ایک مختصر بیان میں تصدیق کی ہے کہ الدمج محلے کے اندر قابض افواج کے درمیان ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1186598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش