0
Sunday 26 Jan 2025 00:46

امام مہدی کی شان میں گستاخی کسی صورت قابل قبول نہیں، محمد شفیع

امام مہدی کی شان میں گستاخی کسی صورت قابل قبول نہیں، محمد شفیع
اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و نون لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ امام مہدی (علیہ السلام) کی شان میں گستاخی کرنا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے اور اس کا تدارک ضروری ہے تاکہ دین اسلام اور اہل بیت (علیہم السلام) کی عزت و حرمت کا تحفظ کیا جا سکے۔ ایک بیان میں محمد شفیع کا کہنا تھا کہ اتحاد امت کے دشمنوں کی کوششیں ہمیشہ اس بات پر مرکوز رہی ہیں کہ مختلف فرقوں یا گروپوں میں اختلافات پیدا کر کے امن و سکون کو خراب کیا جائے۔ ایسے وقت میں ہمارے باشعور نوجوانوں کا کردار نہایت اہم ہے۔اگر ہم ایک دوسرے کی مدد کریں، اپنے معاشرتی مسائل کو امن و احترام کے ساتھ حل کریں اور مفاداتی قوتوں کے پروپیگنڈے سے بچیں، تو ہم اپنے علاقے میں ترقی اور بھائی چارے کی فضا قائم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی خوبصورت وادیوں میں بھائی چارہ اور محبت کی فضا قائم رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ ہمارے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو اور معاشرتی ترقی کی راہ ہموار ہو۔
خبر کا کوڈ : 1186591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش