0
Saturday 25 Jan 2025 23:48

کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ، فریال تالپور سمیت 14 ملزمان بے گناہ قرار

کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ، فریال تالپور سمیت 14 ملزمان بے گناہ قرار
اسلام ٹائمز۔ کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے رقم منتقلی کے مقدمے میں ایف آئی اے نے صدر مملکت آصٖ زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت 14 ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بے گناہ قرار دئیے جانے والوں میں اشرف جتوئی، شہزاد جتوئی، بلال شیخ مرحوم، اسلم مسعود، نورین سلطان، کرن آمنہ، محمد مغیری، سید حسین، حسن شاہ، نصیر عبداللہ، محمد اقبال نور اور دیگر شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے۔ دریں اثنا مقدمے میں صدر مملکت آصف زرداری، حسین لوائی اور انور مجید سمیت بیس ملزمان کے نام شامل ہیں، اس حوالے سے ایف آئی اے کا چالان منظور ہوگیا، جس میں سے عدالت نے بے گناہ قرار پانے والوں کے نام نکال دیئے۔
خبر کا کوڈ : 1186584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش