0
Saturday 25 Jan 2025 23:37

کراچی، رواں ماہ ڈکیتوں کے ہاتھوں 5 شہری قتل

کراچی، رواں ماہ ڈکیتوں کے ہاتھوں 5 شہری قتل
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہو گئی۔ کراچی پولیس کے مطابق دستگیر میں اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر عبدالمعیز نامی شہری جاں بحق ہوا۔ 3 جنوری کو کورنگی میں فائرنگ سے ساحل مسیح جان سے گیا، جبکہ اسٹیل ٹاؤن میں عارف نامی شخص کو بھی فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں کورنگی زمان ٹاؤن میں مظفر نامی شخص 15 جنوری کو جاں بحق ہوا، جبکہ 22 جنوری کو سکھن میں چھریوں کے وار سے قائم الدین نامی شخص جاں بحق ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1186581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش