اسلام ٹائمز۔ سکردو کے نوجوانوں نے استور کے گستاخ مولوی کیخلاف ایف آئی آر کیلئے سٹی تھانے میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملعون مولوی عبد الرزاق ولد عبد الجبار نامی شخص نے حالیہ دنوں حضرت امام مہدی علیہ السلام کی شان میں انتہائی گستاخی کی ہے، یہ نہایت افسوس ناک اور ناقابل برداشت عمل ہے۔ جس نے ملت تشیع کے مذہبی جذبات کو شدید مجروح کیا ہے۔ ملعون عبد الرزاق کی جانب سے یہ گستاخی استور کے علاقے میں 23 جنوری 2025ء کو کالعدم تکفیری جماعت کی ریلی میں کی گئی جہاں اس نے فرقہ واریت پھیلانے اور مذہبی منافرت کو ہوا دینے کی کوشش کی۔ یہ عمل نہ صرف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا سب بنا بلکہ علاقے میں امن وامان کے لئے بھی سخت خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ عمل پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 295 ( توہین مذہب) 298 (مذہبی منافرت پھیلانے ) اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت قابل گرفت ہے۔ لہذا جناب والا سے گزارش ہے کہ مولوی عبد الرزاق کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ اور مقدسات کی توہین کے قوانین کے تحت فوری مقدمہ درج کیا جائے۔