0
Friday 10 Jan 2025 12:37

قابض صیہونی فوج نے شہید بچوں سمیت تین شہداء کی لاشیں واپس کر دیں

قابض صیہونی فوج نے شہید بچوں سمیت تین شہداء کی لاشیں واپس کر دیں
اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی قابض حکام نے شمالی مغربی کنارے میں طوباس کے جنوب میں واقع قصبے طمون کے شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثا کے حوالے کر دیے۔ ان تینوں کو قابض فوج نے ڈرون کے ذریعے میزائل فائر کر کے شہید کردیا تھا اور اس کے بعد ان کی لاشیں قبضے میں لے لی تھیں۔ فلسطینی ہلال احمر ایک مختصربیان میں کہا ہے کہ طوباس میں اس کے عملے نے شمالی وادی اردن میں تیاسر چوکی سے تین شہداء کی لاشیں وصول کیں۔ شہداء میں 8 اور 10 سال کےدو بچوں اور ایک 23 سالہ نوجوان کی لاش شامل ہے۔ ہلال احمر نے بتایا کہ شہداء کو طوباس کے ترک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بدھ کی صبح قابض فوج نے آٹھ سالہ بچے رضا علی بشارات اور حمزہ عمار بشارات کے علاوہ نوجوان 23 سالہ آدم خیرالدین بشارات کو طوباس کے جنوب میں واقع قصبے طمون میں ڈرون سے نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا۔ طوباس اور شمالی وادی اردن کے گورنر احمد الاسعد نے بچوں سمیت تین افراد کو نشانہ بنا کر قتل کرنے کو جنگی جرم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں کو بے گناہ قتل کیا گیا۔ یہ ایک سنگین جرم ہے۔مجرم صہیونی فوج نے اس کے بعد ان کی لاشیں بھی چھین لی تھیں۔ گورنر نے صہیونی فوج کے بیانات کو گمراہ کن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قابض فوج کا دعویٰ قطعی طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔ قابض فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایک مسلح سیل کو نشانہ بنایا مگر اس نے دو کم سن بچوں جو سگے بھائی بھی تھے کو درندگی کا نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ : 1183462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش