0
Thursday 9 Jan 2025 19:08

جوزف عون نئے لبنانی صدر منتخب

جوزف عون نئے لبنانی صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ آج لبنانی پارلیمنٹ میں کثرت رائے سے جنرل "جوزف عون" نئے صدر منتخب ہو گئے۔ واضح رہے کہ آج صبح لبنانی پارلیمنٹ میں صدر کے انتخاب کے لئے اجلاس ہوا۔ پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار دوتہائی اکثریت حاصل نہ کر سکا تاہم دوسرے مرحلے میں جنرل جوزف عون بھاری اکثریت سے منتخب اراکان کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ پہلے مرحلے میں 128 ممبران اسمبلی میں سے 71 نے اپنا ووٹ جنرل "جوزف عون" کے حق میں کاسٹ کیا۔ صدر کے انتخاب کے لئے لبنانی پارلیمنٹ میں آج کے اجلاس میں ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز لبنان کے رسمی وقت دوپہر دو بجے ہوا جس میں جنرل جوزف عون کو 99 ووٹ ملے۔

جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر لبنان کے صدر منتخب ہو گئے۔ یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ بعض لوگ جو صدر کے طور پر فوجی سربراہ کے انتخاب کے مخالف ہیں انہوں نے آج پارلیمانی کارروائی کے دوران اپنی ووٹنگ پرچیوں پر "قانون کی عزت و حاکمیت" کا جملہ تحریر کیا۔ جب کہ بعض نے اپنی پرچی پر "جوزف آموس بن فرحان" اور "یزید بن فرحان" لکھا، جس کا مطلب تھا کہ جوزف عون کو صدر بنوانے میں لبنان کے لئے امریکی ایلچی "آموس ہوچسٹن" اور یزید بن فرحان کا کردار ہے۔ بہرحال لبنان کی تاریخ میں یہ 5ویں بار ہے کہ وہاں کی مسلح افواج کا سربراہ ملک کا صدر منتخب ہو۔
خبر کا کوڈ : 1183343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش