0
Thursday 9 Jan 2025 19:13

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تحت گلگت بلتستان کے طلباء کیلئے ونٹر سٹڈی و تربیتی کیمپ کا آغاز

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تحت گلگت بلتستان کے طلباء کیلئے ونٹر سٹڈی و تربیتی کیمپ کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام گلگت بلتستان کے 50 طلباء کیلئے سالانہ ونٹر سٹڈی و تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا۔ کیمپ میں شریک طلباء کو امتحان کی تیاری کیساتھ ساتھ طلباء کی کونسلنگ کیلئے خصوصی پروگرامز بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز نے گلگت بلتستان سے آئے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان سے آئے محب وطن، امن پسند، علم دوست طلباء کو منہاج القرآن میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ عظیم طلباء اس سرد موسم میں علم اور تربیت کیلئے اتنا لمبا سفر کرکے لاہور آئے ہیں۔ شیخ فرحان عزیز نے کہا کہ ملک کا مستقبل اور استحکام طلباء و نوجوانوں کے ساتھ وابستہ ہے۔ گلگت بلتستان میں ترقی کیلئے طلباء اور نوجوانوں کو اعتماد دینا ہوگا۔

انہوں ںے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ان کو انتہاء پسندی سے بچانا ہمارا مشن ہے۔ ہماری جدوجہد ہے کہ گلگت بلتستان کے نوجوان سائنس و ٹیکنالوجی کے جدید علوم میں مہارت حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ونٹر سٹڈی کیمپ میں گلگت بلتستان کے طلباء کو ان کے امتحان کے تیاری کروائی جاتی ہے اور لاہور جیسے تاریخی شہر کی سیر بھی کروائی جاتی ہے۔ سینئر صحافی، دانشور، ماہرین تعلیم، فرسٹ ایڈ ٹریننگ اور تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے سکالرز روزانہ کی بنیاد پر خصوصی لیکچر دے رہے ہیں۔ ایک ماہ دورانیہ کا ونٹر سٹڈی و تربیتی کیمپ 5 فروری تک جاری رہے گا۔ جنرل سیکرٹری مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میاں عنصر محمود، محسن اقبال، سہیل مجید، راشد مصطفوی و دیگر رہنمائوں گلگت بلتستان سے آئے طلبہ کو خوش آمدید کہا۔ تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے سکالرز علامہ غلام مرتضیٰ علوی، نورالعین قادری سمیت دیگر سکالرز ونٹر سٹڈی کیمپ میں موجود طلباء کو فہم القرآن، عصری علوم، کیرئیر کونسلنگ و دیگر ادبی و علمی مشاغل کے ذریعے تربیت دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1183334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش