0
Thursday 9 Jan 2025 11:36

علامہ شبیر حسن میثمی سے سابق منسٹر ساجد طوری کی زہرا (س) اکیڈمی کراچی میں اہم ملاقات

علامہ شبیر حسن میثمی سے سابق منسٹر ساجد طوری کی زہرا (س) اکیڈمی کراچی میں اہم ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے سابق منسٹر ساجد حسین طوری نے زہرا (س) اکیڈمی پاکستان، کراچی میں اہم ملاقات کی، اس ملاقات میں ضلع کرم کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے مختلف امور بالخصوص وہاں کے موجودہ مسائل پر عوام اور وہاں کے ذمہ داران کے رابطوں کے حوالے مفصل آگاہی دی۔

ساجد حسین طوری نے سنجیدہ اقدامات اور مسلسل روابط پر سیکرٹری جنرل کو خراج تحسین پیش کیا، سیکرٹری جنرل نے زہرا (س) اکیڈمی تشریف آوری پر سابق منسٹر کا شکریہ بھی ادا کیا، اس موقع پر علامہ سید سلمان آغا و دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1183325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش