0
Saturday 21 Dec 2024 16:14

اسلام نے اجتماعیت کا ضابطہ حیات دیا، ڈاکٹرحسن قادری

اسلام نے اجتماعیت کا ضابطہ حیات دیا، ڈاکٹرحسن قادری
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں فکری تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے انسانیت کو اجتماعیت کا ضابطہ حیات عطا کیا۔ فتنہ الحاد، تکفیری خیالات اور فکری انتشار سے بچنے کیلئے انفرادیت کی بجائے اجتماعیت اختیار کریں اور ہر نوع کی فرقہ واریت کو مسترد کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں اور پیشہ وارانہ زندگی میں دوسروں کی خدمات کا اعتراف کرنا سیکھیں۔ ”میں“ کی جگہ ”ہم“ کا لفظ استعمال کریں، جماعت پر اللہ کا ہاتھ ہوتا ہے، مشاورت اور ٹیم ورک سے بڑے بڑے مشکل اہداف بآسانی حاصل ہو جاتے ہیں۔ اس مشاورتی رویے سے باہمی اعتماد میں اضافہ اور کارکردگی بہتر ہوتی ہے، شیطان کو اپنی عبادات پر بڑا زعم تھا اور اسی تکبر اور ”میں“ نے اُسے قیامت تک کیلئے راندہ درگاہ بنادیا۔
 
انہوں نے اجتماعیت کی افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبادات میں بھی اللہ اور اس کے رسولؐ کو اجتماعیت پسند ہے، باجماعت نماز کی ادائیگی کا ثواب انفرادی طور پر ادا کی جانیوالی نماز سے کئی گناہ زیادہ ہے، فریضہ حج کی ادائیگی میں اجتماعیت اعمال کو پرنور بنا دیتی ہے، قرآن کا حکم ہے ”لاتفرقو“ یعنی ٹولیوں اور فرقوں میں مت بٹو، فرقہ واریت سے اتحاد و یکجہتی کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے علم کی بنیاد پر تمام مکتب فکر کو ہمیشہ جمع کیا ہے، 15 دسمبر کو وطن عزیز میں ختم صحیح البخاری کے تاریخی موقع پر ملک بھر سے ہزارہا علما و مشائخ کو جمع کیا گیا جس کے ان شا اللہ تعالیٰ دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کا یہ پیغام ہے کہ اُمت علم و تحقیق کی بنیاد پر متحد ہو۔
خبر کا کوڈ : 1179596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش