حکومت پر حملہ کرنے کا مداوا پی ٹی آئی کبھی نہیں کر سکے گی، خالد مقبول صدیقی
26 Nov 2024 18:23
پنے ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر رینجرز پر حملے کی مذمت کی ہے، حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنا غیر ذمے دارانہ ہے۔
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پر حملہ کرنے کا مداوا پی ٹی آئی کبھی نہیں کر سکے گی۔ خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر رینجرز پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنا غیر ذمے دارانہ ہے۔ واضح رہے کہ سری نگر ہائی وے پر شر پسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور 1 شہری جاں بحق ہو گیا۔
خبر کا کوڈ: 1174999