پی ٹی آئی کو اپنے مفادات سے پہلے پاکستان کیلئے سوچنا چاہیئے، علی خورشیدی
26 Nov 2024 18:19
ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ رینجرز اور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، ہر شہری کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنا غیر ذمے دارانہ ہے۔
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنے مفادات اور سیاست سے پہلے پاکستان کی بہتری کے لیے سوچنا چاہیئے۔ علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر شہری کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنا غیر ذمے دارانہ ہے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہم شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1174997