0
Friday 22 Nov 2024 12:37

چوہدری انوارالحق سے وائس چیئرمین آزاد کشمیر بار کونسل کی قیادت میں وکلاء کے وفد کی ملاقات

چوہدری انوارالحق سے وائس چیئرمین آزاد کشمیر بار کونسل کی قیادت میں وکلاء کے وفد کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر بار کونسل سید اشفاق حسین کاظمی ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر خواجہ گلزار نسیم ایڈووکیٹ، سید مقبول حسین شاہ ایڈووکیٹ، سید محسن علی نقوی ایڈووکیٹ، فہیم اعوان ایڈووکیٹ اورعاصم مسعود گیلانی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعطم کا کہنا تھا کہ وکلاء معاشرے کا وہ باشعور طبقہ ہیں جو لوگوں کو انصاف کی فراہمی اور ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی میں اپنا بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء معاشرے کا وہ طبقہ ہیں جو اس نظام کی مضبوطی اور بہتری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وزیراعطم آزاد کشمیر نے کہا کہ وکلاء کے ہیلتھ انشورنس سمیت تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملکر اداروں کو مضبوط بنانا ہے اور ریاست پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریاست سے سٹیٹس کو کو توڑ دیا ہے، حکومت عوام کو صحت، تعلیم، روڈ انفراسٹرکچر سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو باعزت زندگی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
خبر کا کوڈ : 1174059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش