0
Monday 21 Oct 2024 14:22

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، وزیراعلیٰ کے پی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، وزیراعلیٰ کے پی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔ لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔ علی امین گنڈاپور کی مسلسل عدم پیشی پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔

فیصل جاوید کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت نے منظور کرلی جبکہ عدم پیشی پر علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 1167738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش