0
Monday 21 Oct 2024 13:59

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی سید فخر نقوی کو آئی ایس او کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی سید فخر نقوی کو آئی ایس او کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے سید فخر عباس نقوی کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر امامیہ جوانوں بالخصوص سید فخر عباس نقوی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم قائدین نے اپنے تہنیتی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ سید فخر عباس نقوی بحیثیت میر کارواں امامیہ جوانوں کی درست سمت میں رہنمائی کا پاکیزہ و اجتماعی فریضہ انجام دیتے رہیں گے اور اس الٰہی تنظیم کی قیادت پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں کریں گے اور ظہور امام زمانہ (عج) کی زمینہ سازی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1167731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش