0
Monday 21 Oct 2024 13:17

اسرائیل میں جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ نصب

اسرائیل میں جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ نصب
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے اسرائیل میں جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ نصب کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ ہمارے پاس تھاڈ اینٹی میزائل سسٹم جلد آپریشنل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے منصوبے کے مطابق چل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ اسرائیل پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے بعد امریکا نے اینٹی میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ کو عملے سمیت اسرائیل بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے جبالیہ کیمپ شمالی غزہ میں اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ جاری کیے گئے بیان میں القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی ٹینک کو بارودی سرنگ سے تباہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1167713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش