0
Monday 21 Oct 2024 12:51

القسام بریگیڈ نے شمالی غزہ میں اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی

القسام بریگیڈ نے شمالی غزہ میں اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے جبالیہ کیمپ شمالی غزہ میں اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی۔ ویڈیو کے ساتھ جاری کیے گئے بیان میں القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی ٹینک کو بارودی سرنگ سے تباہ کیا گیا۔ دوسری جانب حماس نے جبالیہ کیپ میں اسرائیلی فوج پر حملوں کی بھی ویڈیوز جاری کی ہیں۔ حماس میڈیا کے مطابق جبالیہ کیپ میں مجاہدین اور اسرائیلی فوج کی گلی محلوں میں لڑائی ہوئی، مجاہدین نے شدید لڑائی کے بعد صہیونی فوجیوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ حماس میڈیا کا کہنا ہے کہ القسام بریگیڈ نے جبالیہ میں ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون بھی پکڑ لیا ہے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے اپنے کرنل کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 401 ویں آرمڈ بریگیڈ کا کمانڈر کرنل احسان دقسا شمالی غزہ میں مارا گیا ہے۔ کرنل دقسا کا شمار فوج کے سینئر ترین افسران میں ہوتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1167705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش