0
Monday 21 Oct 2024 06:41

والد کے کہنے پر روپوش ہوا، زین قریشی نے ویڈیو بیان جاری کر دیا

والد کے کہنے پر روپوش ہوا، زین قریشی نے ویڈیو بیان جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ ویڈیو بیان میں زین قریشی نے کہا کہ اپنے والد شاہ محمود قریشی کے کہنے پر روپوشی اختیار کی، والد نے لاہور بلایا اور کہا کسی صورت آئینی ترمیم منظور نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کی حمایت سے متعلق میرے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، میرا قومی اسمبلی جانا تو دور کی بات میں قریب سے بھی نہیں گزرا۔

زین قریشی کا کہنا تھا کہ میری کسی حکومتی اہلکار سے ملاقات ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا، پارٹی پالیسی اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔ واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی زین قریشی کچھ دنوں سے منظر عام سے غائب تھے اور ان کی ہمشیرہ مہر بانو قریشی کی جانب سے زین قریشی سے رابطہ نا ہونے اور ان کو اغوا کیے جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1167700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش